Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

قائداعظم کی تصویر کےسامنے غیر مناسب فوٹو شوٹ پر تنقید

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تاحال ہمیں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،ایس پی اسلام آباد

گذشتہ روز ایک لڑکا اور لڑکی کا فوٹو شوٹ منظرِ عام پر آیا جس میں وہ اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر موجود بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر اور ان کے فرمان ’ایمان، اتحاد، تنظیم‘ کے سامنے کھڑے ہیں۔

بس نوجوانوں کی تصویر منظر عام پر آنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے فحاشی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے اس پر تنقید شروع کردی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے غیر مناسب لباس اور فوٹوشوٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کردیا ۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے ایس پی اسلام آباد فاروق بٹر کا کہنا تھا کہ اس واقع کے حوالے سے مس انفارمیشن مل رہی ہے لیکن تاحال ہمیں کوئی باقاعدہ شکایت موصول نہیں ہوئی ہے تاہم ہم اپنے طور پر تحقیق کررہے ہیں ۔

یہ تصاویر مسٹیکل شاعری کے نام سے بنائے گئے ایک پیج پر اپلوڈ کی گئیں، غالباً اس تصویر میں نظر آںے والے ان دونوں افراد نے اس نام سے ایک میوزیکل بینڈ بھی بنایا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کی اسی طرز کے لباس میں کچھ اور ویڈیوز بھی موجود ہیں لیکن یادگار قائداعظم کے پاس لی گئیں جب یہ تصاویر وائرل ہوئیں تو اس پیج کو ٹیگ کرکے لوگوں نےتنقید شروع کردی۔

جس کے بعد ایڈمن نے ایک بیان جاری کیا کہ ہم نے کوئی قانون نہیں توڑا، وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ لوگ انہیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جس کے بعد یہ پیج بھی ڈیلیٹ کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube