Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

صارم اخترکی تصویر’دنیاکے پہلےمیم میوزیم’کاحصہ بن گئی

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کرکٹ کے میدان میں پاکستانی ٹیم کی مایوس پرفارمنس کے باعث اپنے بےساختہ تاثرات سے مشہو ر ہونے والے صارم اختر کی تصویردنیا کے پہلے میم میوزیم کا حصہ بن گئی۔

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے اس معروف ترین پرستار کی ‘مایوس تصویر’ ہانگ میوزیم آف میمز میں رکھی گئی ہے، جس کی وجہ اس سے بنائی جانے والی میمز ہیں۔

صارم کی تصویر سال 2019 میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران وائرل ہوئی تھی ،وہاب ریاض کی گیندپرفیلڈرآصف علی نے ڈیوڈ وارنر کا کیچ چھوڑاتو اسٹیڈیم میں موجود تماشائی صارم اخترکا مایوس چہرہ سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوا، یہ تصویر بعد ازاں اتنی مشہور ہوئی کہ کسی بھی معاملےمیں سوشل میڈیا صارفین کی بنائی گئیں میمز اس کے بغیر مکمل نہیں ہوتیں ۔

صارم نے میوزیم میں موجود ویڈیو کا ویڈیو کلپ ٹوئٹرپر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن نے ‘ہانگ کانگ کے11 میوزیم آف میمز ‘ کی یہ ویڈیو یوٹیوب پردیکھی۔

صارم اختر کی میم کو ‘مایوس پرستار’ کاعنوان دیاگیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس کی ہانگ کانگ میوزیم میں موجودگی پر حیرت کااظہار کرتے ہوئے دلچسپ تعریفی تبصرے کیے اور پاک آسٹریلیا میچ کے اس یادگار لمحے کی یادیں تازہ کیں۔

حال ہی میں لاہور اور لندن میں قائم کمپنی الٹر نے پاکستان کا پہلا میم این ایف ٹی ‘ مدثر کے ساتھ دوست ختم ہوئی’ 20 ایتھریم یا 53 ہزار 171 ڈالر میں نیلام کیاجو تقریبا پاکستانی 86 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

پاکستان کا پہلا این ایف ٹی میم 86 لاکھ روپے میں نیلام

اس میم کو محمد آصف علی رانا نے پوسٹ کیا تھا جس میں انھوں نے اپنے دوست کے ساتھ ایک تصویر میں ہاتھ ملاتے ہوئے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی اس میں بولڈ اور رنگین لفظوں میں لکھا تھا کہ ‘مدثر کے ساتھ دوستی ختم ہوئی، اب سلمان میرا بہترین دوست ہے’۔ یہ پاکستان کی ایک مشہور اور 2015 میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی میم تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube