Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

انہونی خوشی، ذہنی سکون بانٹنے والی ہنزہ بورتھ جھیل

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

شاہراہ قراقرم کے نزدیک واقع پُرتاثیر مقام

یوں تو وطن عزیز میں ایسے علاقوں کی کمی نہیں جنہیں برملا جنت نظیر کہا جاسکتا ہے لیکن چند مقامات کی تو بات ہی کچھ اور ہے، جن میں سے ایک ہنزہ کی بورتھ جھیل بھی ہے۔

یہ مسحور کن جھیل بالائی ہنزہ میں چھوٹی بڑی متعدد وادیوں سے مالا مال گوجال کے علاقے میں شاہراہ قراقرم سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگر کسی کو زمین پر جنت کی جھلک دیکھنی ہو تو وہاں پہنچ جائے۔

بلند و بالا پہاڑوں کی اوٹ سے جھانکتا شفیق سورج، بادلوں سے پھوٹتی روشنی کی کرنيں، نيلا آسمان اور جگمگاتا پانی۔ یہ ہے ایک مختصر سا تعارف اس حسین ترین مقام کا۔

ان دنوں گرمی میں اضافے کے پیش نظر سیاح بڑی تعداد میں ٹھنڈے موسم اور دلفریب نظاروں کا لطف لینے بورتھ جھیل کا رخ کر رہے ہیں۔

اس جھيل کنارے سياح کيمپ لگاتے ہيں اور وہاں کے دلفريب نظاروں ميں کھو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ وہاں مزے مزے کے کھانے بھی پکا کر کھاتے ہیں۔

ہنزہ گوجال کی اس جھيل کا قدرتی حسن سياحوں کو اپنا گرويدہ بنا لیتا ہے۔ ایک سیاح تو وہاں اتنے خوش تھے کہ ان کا کہنا تھا کہ برف پوش پہاڑوں کے پانی ميں عکس ديکھ کر رقص کرنے کو جی چاہتا ہے۔

سیاحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جھيل کنارے چلتی  سرد ہوائيں انہیں ذہنی سکون عطاء کرتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube