Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

جب عبدالرزاق نےدیدارکوشادی کے فیصلےکیلئے6ماہ کاوقت دیا

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سابق کرکٹرعبدالرزاق نےکیریئرکے عروج میں اپنا نام اسٹیج اداکارہ دیدار کے ساتھ جوڑے جانے سے متعلق چند اہم انکشافات کیے ہیں۔

عبدالرزاق نجی ٹی وی پر کرکٹ سے متعلق اسپیشل شو ’باؤنسر‘میں شریک تھے ، کرکٹر نے ماضی میں دیدار کے ساتھ دوستی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کی شادی کیوں نہ ہوسکی تھی۔

میزبان شعیب جٹ نے عبدالرزاق اوردیدار کے تعلقات اور شادی سے متعلق افواہوں کے حوالے سے سوال کیا کہ آپ غیر ملکی ٹور کے دوران بیگ بھرکر اسٹہیج ڈراموں کی سی ڈیز کا لیکرگئے تھے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ آپ دیدار کا اتنا دیدار کرتے تھے کہ انہوں نے کہنا شروع کردیا کہ شاید آپ اداکارہ سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ یہ سچ تھا یا بس افواہیں تھیں؟ ساتھ ہی آپشن دیا کہ وہ چاہیں تو سوال کا جواب دیں ورنہ رہنے دیں۔

جواب میں عبدالرزاق نے بتایا کہ اسٹیج اداکارہ اور بیوٹیشن دیدار سے میری شادی میں ان کا کیریئررکاوٹ بنا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صحیح بات ہے، میری اور دیدار کی دوستی 1999 ہوئی تھی لیکن میں نے کبھی شادی کا وعدہ نہیں کیا بلکہ یہ کہا تھا کہ دیکھتے ہیں مجھے 6 ماہ دے دو اس دوران ہم فیصلہ کریں گے کہ شادی کرنی ہے یا نہیں اور دیدار نے میری بات سے اتفاق کیا۔

کرکٹر کے مطابق میں نے دیدار سے کہا تھا کہ اگر آپ اسٹیج پروگرام اور پرفارمنس چھوڑ دیں تو میں شادی کے بارے میں سوچ سکتا ہوں لیکن دیدار نے اپنا کیریئر چھوڑنے سے منع کیا جس پر میں نے کہا کہ میرے لیے تم سے شادی کرنا مشکل ہوگا کیونکہ ہمارا خاندانی پس منظراس بات کی اجازت نہیں دیتا اگر چھوڑ دو تو پھر سوچ سکتا ہوں شادی کا۔

اداکارہ سے سچی محبت کے سوال پرعبدالرزاق نے جواب دیا کہ محبت سچی ہی ہوتی ہے۔

دنیا کے بہترین بالرز اور بلے بازوں میں سے ایک مانے جانے والے آل راونڈرعبدالرزاق نے کیریئرکے دوران 265 ایک روزہ انٹرنیشنل ، 46 ٹیسٹ اور 32 ٹی20 میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube