Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

عید کی چھٹیوں میں کتنے سیاح سوات، کاغان و گلیات گئے؟

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago

شعبہ ٹورازم کے اعداد و شمار

عيد الاضحیٰ کے موقع پر خیبرپختونخوا کے ہزارہ اور ملاکنڈ ڈويژنوں میں سياحوں کا تانتا بندھا رہا جس کے باعث سياحتی شعبے سے وابستہ افراد کو اربوں کی آمدنی ہوئی۔

خيبرپختونخوا کے کلچر اينڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیاحوں کی آمد سے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈويژنوں کو 4 ارب روپے سے زائد آمدنی ہوئی۔

عید کی چھٹیوں کے دوران کاغان ميں 12 لاکھ سے زائد افراد گھومنے پھرنے کی غرض سے آئے جبکہ علاقے میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 3 لاکھ سے زائد رہی۔

گليات ميں 10 لاکھ سے زائد سياح آئے جبکہ وہاں آنے والی گاڑیوں کی کل تعداد 2 لاکھ تھی۔ سوات کے مختلف حصوں کا بھی سیاحوں نے بڑی تعداد میں دورہ کیا جہاں ان کی تعداد ساڑھے 5 لاکھ سے زائد رپورٹ ہوئی۔

ایک لاکھ سے زائد سیاح شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں عید منانے پہنچے۔ خیبر پختونخوا میں عید کی چھٹیوں میں جانے والے افراد 17 تا 24 جولائی رہے جبکہ لاکھوں کی تعداد ميں سياح اب بھی سياحتی مقامات کی سير ميں مصروف ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube