Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

ڈھائی لاکھ ڈالرزمیں ‘پیاربھرے جذبات’ برائے فروخت

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پولینڈ سے تعلق رکھنے والی مارٹا رینٹل ‘ڈیجیٹل لو’ فروخت کرنے والی پہلی سوشل میڈیا انفلوئنسر بن گئیں۔

پولینڈ فرسٹ نیوز کے مطابق مارٹی رینٹی کے نام سے معروف مارٹا سے این ایف ٹی ٹوکن کے تحت پیار خریدنے والا پہلا شخص نامعلوم ہے جس نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر ڈھائی لاکھ ڈالرز میں پیارخریدا۔

این ایف ٹی (نون فنجیبل ٹوکن ) ڈیجیٹل ورلڈ میں گرافکس، آرٹ کے نمونوں ، میوزک وغیرہ کی خریدو فروخت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جس میں جدت لاتے ہوئے پولش انفلوئنسر اپنے پیار بھرے جذبات فروخت کررہی ہیں۔

قوانین کے تحت سودے کے بعد بھی ان جذبات کے مالکانہ حقوق مارٹا کے پاس ہی رہیں گے۔

اکیس سالہ انفلوئنسر کا کہنا ہے کہ میں صحیح طریقے سے اس بات کی وضاحت نہیں کرسکتی کہ یہ کیا ہے لیکن اگر آپ کو علم نہیں تو غالبا مستقبل میں جان جائیں گے۔

مارٹا کو یہ علم تو نہیں کہ ان کا پیار کس نے خریدا تاہم وہ اس حوالے سے کچھ رقم خیراتی سرگرمیوں کیلئے وقف کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube