Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

منگنی کی تصاویر پر آئمہ بیگ تنقید کا شکار

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے گزشتہ روز منگنی کی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تاہم بعدازاں گلوکارہ تنقید کا شکار ہوگئیں ۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ نے منگنی کیلئے شیفون کی میرون ایمبرائڈڈ ساڑھی اور ایمرلڈ گولڈ جیولری کا انتخاب کیا جبکہ شہباز شگری کوٹ پینٹ میں ملبوس تھے۔

اس موقع پر گلوکارہ نے اپنے بازو پر امام ضامن بھی باندھا تھا تاہم امام ضامن پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

رواں ماہ لاہور میں ہونے والے پانچویں ہم اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں شہباز کا کہنا تھا کہ وہ اور آئمہ رواں سال کے آخرتک شادی کریں گے۔

اس جوڑی کی پہلی ملاقات سال 2019 میں فلم ‘ پرے ہٹ لو’ کے سیٹ پرہوئی تھی اور اب ان کا شمار شوبزکی معروف جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube