ثانیہ مرزا کی سیلفی کب بنتی ہے؟

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2021 | Last Updated: 7 days ago
Posted: Jul 17, 2021 | Last Updated: 7 days ago

فائل فوٹو

ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ سیلفی کب اور کیوں لینی چاہیئے۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے نسٹاگرام پرثانیہ نے اپنی ایک دلکش تصویرشیئر کی اورکیپشن میں بتایا کہ وہ سیلفی کب اور کیوں لیتی ہیں؟۔

ثانیہ نے لکھا ‘ جس دن آپ کے اچھے بال بنے ہوئے ہوں اوراچھا میک اپ کیا ہو تو سیلفی تو بنتی ہے ‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

پوسٹ پرآنے والے تبصروں نے ثابت کیا کہ ان کے مداحوں کو بھی یہ سیلفی خوب پسند آئی ہے۔

ثانیہ اکثروبیشترسوشل میڈیا پر نجی مصروفیات کے علاوہ بیٹے کے ساتھ تصاویرشیئرکرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے فالوررز کافی سراہتے ہیں۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کوبھارتی شہرحیدرآباد میں ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube