بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن ایک نئے انداز میں

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 1 week ago
Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 1 week ago

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی نئی تصاویر میں ان کو ایک منفرد روپ میں دیکھا گیا ہے ۔

بھارت کے معروف ہیر اسٹائلسٹ علیم حکیم نے اپنے انسٹاگرام پر اداکار اجے دیوگن کے نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر پوسٹ کیں ۔

تصاویر میں اجے دیوگن کو سفید داڑھی میں دیکھا جا سکتا ہے،ان کے فینز کی جانب سے اجے کے اس نئے روپ کی کافی تعریف کی جارہی ہے جبکہ اداکار انیل کپور اور کارتک آریان نے بھی ان کی تعریف کی۔

چند روز قبل اجے دیوگن نے اپنے باڈی گارڈ کی سالگرہ میں شرکت کی اور اُسے کیک بھی کھلایا، جس کے بعد گوتم کی جانب سے انسٹا گرام پراجے دیوگن کے ساتھ تصاویر شیئر کی گئیں۔

تھینک گاڈ کے ہدایتکار اندرا کمار ہیں جو 1990 کی دہائی میں عشق اور دل جیسی کلاسیک جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دھمال اور مستی مزاحیہ فلمیں بھی بناچکے ہیں ۔

اجے دیوگن رواں سال گنگوبائی کاٹھیا واڑی ، سوریاونشی، اور آر آر آر جیسی فلموں میں مختصر طور پر نظر آئیں گے۔

اداکار تلگو فلم ناندھی کے ہندی ری میک پر بھی کام کر رہے ہیں جبکہ گزشتہ برس انہوں نے فلم تانھاجی میں اپنی اہلیہ کاجول کے ساتھ آخری بار نطر آئے تھے۔

اس فلم کی کاسٹ میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اور راکول پریت سنگھ بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube