Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

منال خان کی ویڈیو پر شنیرا کی تنقید

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سابق کھلاڑی وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اداکارہ منال خان اور ان کے منگیتر کو کھری کھری سنادی۔

منال خان نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اور ان کے منگیتر احسن محسن اکرام گاڑی میں سیر و تفریح کرتے ہوئے نظر آئے تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکاروں نے گاڑی کی سیت بیلٹ نہیں باندھی ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس پر شنیرا اکرم نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ دونوں مشہور ہیں اور آپ دونوں کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں کیا آپ دونوں کے لیے تھوڑا سا زیادہ ذمہ دار ہونا بہت مشکل ہے؟

شنیرا اکرم نے مزید لکھا ڈرائیونگ کرتے وقت اپنی سیٹ بیلٹ باندھیں اور اپنی نظریں روڈ پر رکھیں، معاف کرنا لیکن یہ گانا اس وقت بالکل بھی کیوٹ نہیں لگے گا جب منال خان اسے اسپتال میں گارہی ہوں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube