Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

ارطغرل (انگین التان) کی بیٹی کیساتھ تصویر وائرل

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago

عالمی شہرت یافتہ ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے اداکار انگین آلتان کی بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنی بیٹی کو انتہائی محبت سے گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

اداکار انگین آلتان کی اہلیہ نیسلیسا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر اور بیٹی الارا کی ایک خوبصورت اور محبت بھری تصویر شیئر کی ہے جس میں انگین نے بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔

نیسلیسا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے باپ اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کے بارے میں لکھا کہ میری پیاری الارا کیلئے بابا کی بے حد محبت۔

نیسلیسا کی اس پوسٹ پر ارطغرل کے مداحوں اور ساتھی شوبز ستاروں کی جانب سے پسندیدگی کے اظہار کے ساتھ محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ارطغرل غازی سے شہرت حاصل کرنیوالے انگین التان ایک اور تاریخی ڈرامے ’باربروسہ‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube