Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

شاہ رخ کی سائرہ بانو کیساتھ تصویر ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈ

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jul 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago

برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر شاہ رخ خان اور سائرہ بانو کی ایک تصویر نے مداہوں کے دلوں کو چھو لیا۔

بالی ووڈ کی متعدد شخصیات تعزیت کیلئے دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی ممبئی میں رہائشگاہ پہنچیں جس میں ودیا بالن، انیل کپور، رنبیر کپور، جونی لیور اور دھرمیندر شامل ہیں۔ تاہم شاہ رخ خان کی سائرہ بانو کے ساتھ دورانِ تعزیت لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ ہمیشہ سے ہی دلیپ کمار کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے ہیں اور ان کو اپنے والد کی طرح مانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلمی دنیاکا ایک روشن باب بند،دلیپ کمار سپردخاک

بھارتی ایوارڈ فلم فیئر کی ایک تقریب میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’میرا دلیپ صاحب کے ساتھ تعلق فلموں تک محدود نہیں، دلیپ صاحب اور سائرہ جی ہمیشہ سے مجھے بیٹوں کی طرح سمجھتے ہیں‘۔

شاہ رخ خان اور دلیپ کمار دونوں کا تعلق پشاور سے ہے، جہاں ان کے والد اور دلیپ کمار پشاور میں ایک دوسرے کے قریبی دوست رہے اور دونوں خاندانوں میں قربت رہی۔

بھارتی اداکار نے دلیپ کمار سے اپنی محبت کا اظہار برملا متعدد بار کیا ہے جس کی وجہ سے ان دنوں سوشل میڈیا پر کئی پرانی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ اس ہی طرح کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے جس میں شاہ رخ خان کو دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے اسٹیج پر استقبال کیلئے ’ریڈ کارپٹ‘ بچھاتا دیکھا جاسکتا ہے۔

دلیپ کمار کا انتقال 8 جولائی ممبئی میں ہوا جہاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube