Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

سوشل میڈیا پر علیزےشاہ کےکپڑوں پرمیمز

SAMAA | - Posted: Jul 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jul 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا صارفین نے علیزے شاہ کے کپڑوں پر مزاحیہ ممیمز بناڈالیں۔

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ اپنے منفرد لباس کے انتخاب کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں جس کے باعث وہ آئے روز وہ تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ علیزے شاہ آج بھی ٹوئٹر ٹرینڈ پینل میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جس کی وجہ ان کا ہم اسٹائل ایوارڈ شو کی تقریب میں کالے رنگ کا مغربی لباس زیب تن کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین علیزے شاہ کے مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں جن کا کہنا تھا کہ اداکارائیں شہرت کی تلاش میں اپنی معصومیت اور اپنے لباس سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

کچھ صارفین عمران خان کے حالیہ بیان سے بھی اتفاق کرتے نظر آئے، صارفین نے کہا کہ بے شک وہ عمران خان کے بیان سے متفق نہیں تھے ، اس ایوارڈ شو کی تقریب نے عمران خان کے بیان کو صحیح ثابت کردیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان دیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ڈاکٹر نتاشا اور دیگر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کیا کہ بے شک وہ عمران خان کے بیان سے متفق نہیں تھے ، اس ایوارڈ شو کی تقریب نے عمران خان کے بیان کو صحیح ثابت کردیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ایک میم شئیر کرتے ہوئے طنز کیا کہ کتنی مماثلت ہے۔

ثانیہ نے میم شئیر کرتے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صحیح کہا تھا ک مرد روبوٹ نہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ بدقسمتی سے پاکستانی اداکارائیں سستی کاپی کرتی ہیں۔

حمزہ نے علیزے شاہ کے لباس کو پرانی بیڈ شیٹ قرار دیا۔

ایمن ملک نامی صارف نے علیزے کی فوٹو اور ایک لمبےبال والے لڑکے کی تصویر ڈالی جس پر لکھا کہ ’اس وجہ سے مجھے کسی پر اعتماد نہیں‘۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube