Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

حریم شاہ کے اپنے خفیہ شوہر کے بارے میں نئے اشارے

SAMAA | - Posted: Jun 28, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 28, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ٹک ٹاکر کی سات سے آٹھ میں گفتگو

معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ جنہوں نے حال ہی میں اپنی شادی کا انکشاف کیا ہے اب تک اپنے شوہر کا نام ظاہر سے گریزاں ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کچھ نئے اشارے دیے ہیں۔
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے نکاح کیا ہے جو کوئی گناہ نہیں اور وہ اپنے شوہر کا نام جلد ظاہر کردیں گی۔
حریم شاہ نے بتایا کہ ان کے شوہر پہلے سے شدہ ہیں اور انہیں فی الحال بیوی کو راضی بھی کرنا ہے اور جیسے ہی یہ کام ہوجائے گا شادی کا اعلان کردیا جائے گا۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ انہیں یہ نہیں معلوم کہ اس سے پہلے ان کے شوہر کتنی شادیاں کرچکے ہیں لیکن انہیں اپنے شوہر کی جانب سے صرف ایک ہی شادی کا بتایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر سندھ اسمبلی کے وزیر ہیں اور شادی کراچی میں ہوئی تھی جس میں قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے کچھ رہنما بھی موجود تھے۔
حریم شاہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے شوہر کے مطابق وہ کسی سے ڈرتے نہیں ہیں لیکن وہ اس بات کے بارے میں سب سے پہلے اپنی بیوی کو بتانا چاہتے ہیں۔
اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں انہیں کچھ عرصے سے جانتی ہیں، شادی دوستوں کے مشورے سے اور سوچ سمجھ کر کی ہے۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا نکاح باقائدہ سنت کے طریقے سے گواہوں کی موجودگی میں ہوا اور ولیمے میں میڈیا کے دوستوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube