Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

سب آپکی وجہ سے ہے: فادرزڈے پرمریم اوربلاول کے پیغامات

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

دنیا بھرمیں گزشتہ روز فادرز ڈے منایا گیا، پاکستان کی 2 معروف ترین سیاسی جماعتوں کے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں آصف زرداری اور نوازشریف کیلئے بھی بلاول اور مریم نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ان دونوں پیغامات میں ایک فرق نمایاں رہا، مریم نواز کی پوسٹ لندن میں موجود والد کیلئے ان کی جذباتی وابستگی ظاہرکررہی ہے تو بلاول کا پیغام قدرے سیاسی رنگ لیے ہوئے ہے۔

انسٹا پوسٹ پروالد کے ساتھ بچپن سے لیکر حالیہ یادگار تصاویرپرمشتمل خصوصی ویڈیو شیئرکرنے والی مریم نے نوازشریف کیلئے اپنے پیغام میں لکھا ”آپ کے کندھوں پر بیٹھنے سے لیکر شانہ بشانہ کھڑے ہونے تک، آپ کی چھوٹی سی بیٹی سے لیکر آپ کی مددگار اور ساتھی بننے تک، چلنا شروع کرنے سے کھڑے ہونے کا سبق سیکھنے تک ۔۔۔ یہ سب آپ کی وجہ سے ہی ہے”۔

اس اعزازکو اپنے لیے بیحد پسندیدہ قرار دینے والی مریم نے لکھا کہ ” آپ کی بیٹی ہونا ایک ذمہ داری ہے، والد کا عالمی دن مبارک ہو، اللہ آپ کو سلامت رکھے ”۔

بلاول نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروالد کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا آصف علی زرداری کی سیاسی جدوجہد کا حوالہ دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کیپشن کا آغاز ” ہیپی فادرز ڈے صدر آصف علی زرداری ” کے الفاظ کے ساتھ کیا۔

بلاول نے لکھا” جمہوریت کی بحالی کیلئے کسی جرم کے بغیر 12 برس جیل میں گزارے، 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے 1973 کے آئین کی بحالی، پاک چین اقتصادی راہ داری کی بنیاد ،غریبوں کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بہت کچھ ” ۔

بختاور نے بھی اسی انداوز میں والد کیلئے ٹویٹ کی جبکہ سابق صدر کی سب سے چھوٹی صاحبزادی نے بلاول اور بختاور کے پیغامات کو ری ٹویٹ کیا۔

ماضی میں پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہش کااظہار کرنے والی ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹوئٹرپر والد کو مبارکباد دی۔

ضیاء الدین یوسفزئی کے ساتھ دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے ملالہ نے لکھا ” میرے حیرت انگیز والد کو فادرز ڈے مبارک ہو ”۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube