Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

کوئٹہ: خاتوں کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کوئٹہ کے نجی کلینک میں ایک خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔

اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق نجی کلینک کی لیڈی ڈاکٹر شمیم نے بتایا ہے کہ خاتون کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سے ایمرجنسی میں کلینک لایا گیا تھا۔

خاتون نے بیک وقت 5بچوں کو جنم دیا، جن میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں، بچوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی ہے، پانچوں بچے اور ماں صحت مند ہیں۔

بچوں کے والد ولی جان بیک وقت 5بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔

بچوں کے والد ولی جان کا کہنا ہے کہ میری شادی کے ایک سال بعد پانچ بچے پیدا ہوئے اور اگر اللہ تعالی نے چاہا تو اور بچے بھی پیدا ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube