Monday, August 2, 2021  | 22 Zilhaj, 1442

تیرے پاپا نے آج غضب کردیا

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: یوٹیوب/اسکرین شوٹ

پرتگال سے تعلق رکھنےوالے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے پریس کانفرنس کے دوران میز پررکھی کوکا کولا کی بوتلیں کیا دھکیلیں ،سوشل میڈیا صارفین کو تفریح کیلئے نیا موضوع ہاتھ آ گیا۔

رونالڈو نے گزشتہ روز کوکا کولا کی 2بوتلیں ہٹاتے ہوئے پانی کی بوتل سامنے رکھی اور پرتگالی زبان میں کہا ’ایگوا‘ یعنی انہوں نےکوکا کولا کے بجائے پانی پینے کی ترغیب دی۔

برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ کی رپورٹ کے مطابق پیر 36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کے اس عمل کے بعد کوکا کولا کے شیئرز غیرمعمولی حد تک گرگئے اور سافٹ ڈرنک کی مارکیٹ ویلیو 242 ارب ڈالر سے 238 ارب ڈالر پرچلی گئی۔کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہر کسی کو اپنے ذائقے اور ضرورت کے مطابق اپنے لیے مشروب کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے‘۔

رونالڈو کے عمل اور کمپنی کے شیئرگرنے سے ٹوئٹرپر دلچسپ میمز کا طوفان امڈ آیا جہاں ہر ایک نے اپنی اپنی حس مزاح کے مطابق تبصرے کیے۔

 

کوکا کولا کمپنی یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ لیگ کو اسپانسر کررہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube