Monday, August 2, 2021  | 22 Zilhaj, 1442

رونالڈو نےکوکا کولا کےشیئرز گرادیئے

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: یورو کپ

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میز پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹادیں اور ان کی جگہ پانی کی بوتل اٹھا کر پرتگالی زبان میں کہا ’ایگوا‘۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو کوکا کولا کے بجائے پانی پینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

رونالڈو کے اس عمل کے بعد کوکا کولا کے شیئرز غیرمعمولی حد تک گرگئے اور سافٹ ڈرنک کی مارکیٹ ویلیو 242 ارب ڈالر سے 238 ارب ڈالر پرچلی گئی۔

برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ کی رپورٹ کے مطابق پیر کو یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ میں 36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے میز پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹا کر ایک طرف رکھ دیں۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہر کسی کو اپنے ذائقے اور ضرورت کے مطابق اپنے لیے مشروب کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے‘۔

دوسری جانب یورو فٹبال کپ کے ترجمان نے کہا کہ ’کھلاڑیوں کو پریس کانفرنس کے دوران پانی کے ساتھ ساتھ کوکا کولا اور کوکا کولا زیرو بھی پیش کی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر رونالڈو کا ویڈیو کلپ وائرل ہے اور صارفین کی بڑی تعداد ان کے اس عمل کو ’مثبت پیغام‘ قرار دیتے ہوئے سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کوکا کولا کمپنی یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ لیگ کو اسپانسر کررہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Kamran Khan  June 17, 2021 4:07 pm/ Reply

    This is posituve action . . . . . . .No any issue . . . . . . I liked Mr Cristiano Ronaldo.

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube