Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

غلط اردونے دولہا کا پول کھول دیا، شادی منسوخ

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

بھارتی ریاست اُترپردیش میں لڑکی کے گھر والوں نے دُولہا کے صحیح تلفظ کے ساتھ اردو نہ بولنے پر شادی منسوخ کردی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق واقعہ مہاراج گنج ضلع میں پیش آیا ، جہاں خود کو مسلمان بتا کر آنے والا دُولہا عین شادی سے قبل اردوالفاظ کی درست ادائیگی نہ کرسکنے پرپکڑا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سدھارتھ نگر کے رہائشی نوجوان اور کلہوئی سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آن لائن دوستی ہوئی جو بڑھ کر محبت تک جا پہنچی۔

گو لڑکی جانتی تھی کہ لڑکا مسلمان نہیں ہے لیکن اس نے اسے اپنے گھر والوں کو اس بات سے لاعلم رکھا اور لڑکے کو راضی کیا کہ وہ مسلم رسم ورواج کے مطابق شادی کرے۔

شادی کے دوران دُلہا کے انداز اور صحیح طریقے سے اردو نہ بول سکنے نے اس کے گھر والوں کو مشکوک کردیا اور انہوں نے اس کا مستقل اکاونٹ نمبرچیک کیا تو اصلیت سامنے آگئی۔

معاملہ کھلنے پردُولہااور اس کے دوستوں نے شادی کے مقام سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا کر انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

کولہوئی پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹردلیپ شُکلا نے بتایا کہ لڑکے اور لڑکی کو تھانے لایا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی، لڑکی نے اعتراف کیا کہ اسے پہلےسے علم تھا کہ لڑکا مسلمان نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق مزید کارروائی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube