Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

لڑکی کی سادگی اور مسکراہٹ نے سوشل میڈیاپر دھوم مچادی

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا، غالب کے اس شعر کی جیتی جاگتی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پاکستانی لڑکی کی ویڈیوز میں باخوبی نظر آرہی ہے ۔

پچھلے کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک آمنہ نامی پاکستانی لڑکی ویڈیوز نے دھوم مچارکھی ہے جو اپنی سادگی کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مقبول ہوگئی ہے۔

انسٹاگرام پرآمنہ نامی اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی نہایت ہی سادہ ویڈیو جس میں ایک لڑکی کو تبسسم کے ساتھ سبزی کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے وہ وائرل ہوگئی، ویڈیو کو ابتک 18 لاکھ سے زائد صارفین لائک کر چکے ہیں۔

انسٹاگرام پر آمنہ کی کبھی روٹی پکانے، کبھی سالن بنانے اور کبھی سبزی کاٹننے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتی ہیں۔

اس لڑکی کے حوالے سے زیادہ معلومات تو دستیاب نہیں ہیں تاہم اس کی سادگی اور مسکراہٹ نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube