Wednesday, June 23, 2021  | 12 ZUL-QAADAH, 1442

سیلینا گومزکے پاکستانی مداحوں کیلئے خوشخبری

SAMAA | - Posted: Jun 10, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
Posted: Jun 10, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

تصویر: ریئربیوٹی/یوٹیوب

امریکی گلوکارہ سیلینا گومیز پاکستان میں موجود میک اپ کے شوقین اپنے مداحوں کیلئے ایک اچھی خبر لائی ہیں۔

سیلینا نے اعلان کیا ہے کہ ان کی برانڈ ” ریئربیوٹی ” یکم جولائی 2010 کو امریکہ کے علاوہ بین القوامی سطح پرمتعارف کروائی جارہی ہے۔

گلوکارہ نے اس حوالے سے 22 ممالک کی فہرست شیئر کی جن میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

سیلینا کے مداحوں میں سے ایک نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ برانڈ پاکستان میں بھی دستیاب ہوگا تو ان کا جواب میک اپ میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانی مداحوں کیلئے خاصا امید افزا ثابت ہوا۔

گلوکارہ کا کہنا ہے ” ہم وہاں بھی جلد اپنی برانڈ متعارف کروانے کیلئے کام کررہے ہیں ”۔

سیلینا کی بیوٹی لائن میں پرفیومز، اسکن کیئر اور بالوں سے متعلق مصنوعات اورمیک اپ شامل ہیں۔ ان کے برانڈ کا نام ”ریئر بیوٹی” خوبصورتی کے “غیر حقیقی پیمانوں ” کے خلاف کھڑے ہونے کوظاہر کرتا ہے۔

سیلینا واحد امریکی گلوکارہ نہیں ہیں جن کی اپنی بیوٹی لائن ہے۔ سال 2017 میں ریحانہ فینٹی بیوٹی اورلیڈی گاگا 2019 میں لیڈی گاگا ہوز لیبارٹریز لانچ کرچکی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube