زوزو کے ملنے پر اہلِ خانہ کا غم خوشی ميں بدل گيا

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

تلاش ميں مددکرنے پرمالک سماء کی شکرگزار

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے چوری ہونے والا پالتو کتا زو زو بارہ روز بعد مل گيا، زو زو کی واپسی کے بعد گھر والے بے انتہا خوش ہيں۔

گزشتہ ماہ کی اٹھائيس تاريخ کو تين موٹرسائيکل سوار آئے، زو زو کو چوری کرکے لے گئے اور اس فيملی پر ستم ڈھاگئے۔

زو زو کو اولاد کی طرح پالنے والی نورجہاں لاشاری کا کہنا ہے کتے کو لے جانے والے بہت غريب تھے، اس ليے اُنہيں معاف کر ديا۔

زو زو کی مالکن کتے کے ملنے پر خوش تو ہيں ليکن اُسے يہ غم ابھی تک کھائے جارہا ہے کہ زو زو نے بارہ دن کس کرب ميں گزارے ہوں گے۔

زو زو کی تلاش ميں مدد کرنے پر پالتو کتے کی مالکن نورجہاں لاشاری سماء کی مشکور ہيں۔

زو زو کے ملنے کے بعد اب اُس کی فیمیل نینا بھی خوش ہے، تمام گھر والے اب زو زو اور اُس کے بچوں کو اٹھائے اٹھائے پھر رہے ہیں

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube