ملالہ سے میرا موازنہ بندکیاجائے،ولید خان

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

فائل فوٹو

پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر سال 2014 میں ہونے والے حملے میں زندہ بچ جانے والے طالبعلم ولید خان نے سوشل میڈیا پر اپنا اورملالہ کا موازنہ کرنے پرردعمل ظاہرکیا ہے۔

حال ہی میں برطانوی میگزین ووگ کو دیے جانے والے انٹرویو میں ملالہ کے شادی سے متعلق خیالات پرانہیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے ولید سے موازنہ کرتے ہوئے ملالہ کو ان سے سیکھنے کا مشورہ بھی دیا ۔

اسی حوالے سے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرولید خان نے لکھا ”کافی عرصےسے میں اپنی اورملالہ کی تصاویر زیرگردش دیکھ رہا ہوں ، میری درخواست ہے کہ یہ موازنہ بند کیا جائے۔ ہم کسی ایک کو نیچا دکھا کردوسرے کو اوپرنہیں لاسکتے۔ ملالہ دنیا بھر میں مجھ جیسے لاکھوں نوجوانوں کیلئے ایک مثالی کردار ہیں ”۔

ولید خان نے واضح کیا کہ اس تمام سفرمیں ملالہ کی فیملی میری اپنی فیملی کی طرح رہی اور ہمیں پاکستان کیلئے نام کمانے والے تمام افراد کا موازنہ کرنے کے بجائے ان سب پرفخرکرنا چاہیے۔

ولید نے بتایا کہ وہ اپنےعلاج کیلئے برمنگھم میں مقیم ہیں جہاں ان کا تعلیمی سلسلہ بھی جاری ہے ۔ خود کو ملنے والے پیار کیلئے شکرگزاری ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ” میری عاجزانہ درخواست ہے کہ یہ موازنہ بند کردیا جائے ”۔

سولہ دسمبر سال 2016 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں 12 سالہ ولید کے چہرے پر6 گولیاں لگیں تھیں لیکن وہ معجزانہ طور پربچ گئے۔ بعد ازاں ولید کو علاج کیلئے لندن لےجایا گیا تھا جہاں ان کی متعدد سرجریز ہوچکی ہیں۔

اس حملے میں 150 سے زائد افراد شہید ہوئے جن میں 132 بچے بھی شامل تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube