Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

وسیم اکرم کی سالگرہ پرشنیرا 11 ہزار 683 کلومیٹردور

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 5 months ago

سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر آسٹریلیا میں موجود ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مبارکباد کے ساتھ ساتھ اعتراف کیا ہے کہ کرونا نے ان سب کو فیملی کی اہمیت کا احساس دلوادیا۔

لیجنڈری کرکٹرنے گزشتہ روز اپنی 55 ویں سالگرہ منائی، لیکن اس خاص دن پر اہلیہ، بیٹی اور ان کے دونوں بیٹے سبھی دنیا کے الگ الگ خطوں میں موجود ہیں۔

شوہرسے عمرمیں 15 سال چھوٹی شنیرا نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ” میری زندگی کے پیار کوسالگرہ مبارک، جس نے ثابت کیا کہ عُمرتو صرف اعدادوشمارکی بات ہے”۔

اگلی ٹویٹ میں کرونا کے باعث کافی عرصے سے وسیم سے دور شنیرا نے حال دل بیان کیا، ” آپ کی 55 ویں سالگرہ پرایک بیٹا امریکا میں، دوسرا پاکستان میں، آپ کی بیوی اور بیٹی آسٹریلیا میں اور آپ خود ابو ظہبی میں قرنطینہ سے باہرآئے ہیں۔ کرونا نے ہمیں احساس دلایا کہ فیملی کس قدر اہمیت رکھتی ہے اور ہم سب ایک ساتھ کس قدرمضبوط ہیں”۔

بھارتی کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھی سالگری وش کرتے ہوئے ٹویٹ میں شنیراسے پوچھا کہ یقینا آج کچھ خاص اہتمام ہوگا جس پرشنیرانے انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا ” ہم 11 ہزار683 کلومیٹرکی دوری پر ہیں ، ہوسکتا ہے میں انہیں فیس ٹائم کے ذریعے کیک بھجوادوں لیکن شوگرفری”۔

مٹھاس سے پاک کیک بھجوانے کی بات شنیرا نے وسیم اکرم کو ذیابیطس ہونے کے تناظرمیں کہی۔

دوسری جانب پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کیلئے ابو ظہبی میں موجود کراچی کنگز کی ٹیم نے بھی ہیڈ کوچ کی سالگرہ منائی جس کی تصاویر شنیرا نے ری ٹویٹ کیں۔

سابق کپتان کی پہلی بیوی ہُما کا انتقال اکتوبر 2009 میں ہوا تھا جن سے وسیم اکرم کے دو بیٹے تیموراوراکبر ہیں۔ شنیرا اور وسیم اکرم کی شادی 14 اگست 2013 میں ہوئی۔

شنیرااکرم اپنی سماجی خدمات کےحوالے سے بھی منفرد پہچان رکھتی ہیں اور پاکستان سے ان کا گہرا لگاؤ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس اور سرگرمیوں سے بخوبی واضح ہوتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube