Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

سمجھ نہیں آتی لوگ شادی کیوں کرتے ہیں؟ملالہ یوسفزئی

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Jun 2, 2021 | Last Updated: 5 months ago

نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وہ یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتیں کہ وہ زندگی میں کبھی شادی بھی کریں گی۔

ووگ میگزین کو دیے گئے طویل انٹرویو میں شادی سے متعلق سوال پر ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ان کے والدین نے پسند کی ارینج میرج کی تھی، وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے باقی کام دونوں کے والدین نے کردیا۔

ملالہ یوسفزئی کو یقین نہیں ہے کہ وہ زندگی میں کبھی شادی بھی کریں گی انہوں نے کہا کہ مجھے اب بھی سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنا پڑتی ہے، اگر آپ اپنی زندگی میں ایک شخص کو چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، آخر کیوں یہ صرف ایک پارٹنر شپ نہیں ہوسکتی؟”

یہ بھی پڑھیں : شادی پربیان: پوپلزئی کےاعتراض پر ملالہ کے والد کی وضاحت

 ملالہ کے مطابق ان کی والدہ ان کی اس سوچ سے متفق نہیں ہیں ،وہ کہتی ہیں ملالہ ایسی بات کرنے کی ہمت بھی نہ کرنا ، تمہیں شادی کرنی ہی ہوگی، شادی خوبصورت چیز ہے۔

ملالہ نے بتایا کہ ان کے والد کو رشتے کے حوالے سے ای میلز موصول ہوتی رہتی ہیں، ایک لڑکے کہتا ہے کہ اس کے پاس بہت سی زمین اور کافی گھر ہیں ، وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ اگرچہ اب میرا یونیورسٹی میں دوسرا سال ہے لیکن میں سوچتی ہوں کہ میں کبھی شادی نہیں کروں گی، میرے کبھی بچے نہیں ہوں گے، میں بس اپنا کام کرتی رہوں گی، میں اپنی فیملی کے ساتھ ہنسی خوشی رہوں گی۔ میں نہیں سمجھتی کہ آپ ہمیشہ ہی ایک جیسے رہتے ہیں، جب آپ کی عمر بڑھتی ہے تو آپ میں تبدیلی آتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube