Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

آپ جانتےہیں شہزادہ فلپ نے اپنے 3ملازمین کو کتنا نوازا؟

SAMAA | - Posted: May 29, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: May 29, 2021 | Last Updated: 4 months ago

شہزادہ فلپ کا انتقال رواں برس 9 اپریل کو 99 برس کی عمر فوت ہونے والے شہزادہ فلپ نے اپنے قریبی ساتھیوں کو بڑے انعام سے نوازا ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس کے قریبی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر،شہزادہ فلپ نے اپنے 30 ملین پاؤنڈز کی وصیت میں اپنے 3 قریبی ساتھیوں کو بھی نامزد کیا تھا ۔

اگرچہ ملکہ برطانیہ ان کے اکثریت جائیداد کی حصہ دار ہیں تاہم انہوں نے اپنی وصیت میں شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ اپنےتین قریبی ساتھیوں کو بھی نوازا جنہوں ان کی زندگی کے آخری ایام میں ان کی خدمت کی۔

بکنگھم پیلس کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فلپ کے بچے ، پرنس چارلس ، شہزادی این ، پرنس ایڈورڈ اور پرنس اینڈریو سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بکنگھم پیلس میں موجود اپنے والد کی لائبریری میں موجود 13 کتابوں کے مجموعے سے”جو چاہتے ہیں وہ لے سکتے ہیں”۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ بکنگھم پیلس نے فلپ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پرنس فلپ کی وفات کا سرکاری اعلان کیا تھا، برطانیہ میں پرنس فلپ کی موت پر 8 روزہ یوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

پرنس فلپ کی آخری رسومات میں کرونا پابندی کے باعث صرف 30 افراد شریک ہوئے، اس موقع پر ونڈرز کاسل کے سامنے شاہی خاندان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

شہزادہ ہیری امریکا سے آخری رسومات میں شریک ہوئے جبکہ شاہی خاندان کی تاریخ میں پہلی بار 30 لوگوں کی فیونرل میں شرکت کی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube