Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

میکسیکو کی آندریا میرا مس یونیورس 2021 بن گئیں

SAMAA | - Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago

مس یونیورس کا تاج اس بار چیواوا شہر کی رہنے والی مس میکسیکو آندرے میزا کے سر پر سج گیا۔

آندرے میزا کے سر پر تاج موجودہ مس یونیورس زوزیبنی تنزی نے سجایا، آندرے میزا نے مس یونیورس بننے پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں مقابلے میں شریک 73 خوبصورت خواتین میں سے مس یونیورس چنے جانے پر بہت فخر محسوس کر رہی ہوں۔

مس یونیورس نے کہا کہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں خوبصورتی کے معیار بدل گئے ہیں، ہم کیسے دکھائی دیتے ہیں یہ خوبصورتی کا معیار نہیں بلکہ خوبصورتی کا اظہار ہمارے رویوں سے ہوتا ہے۔

آندرے میزا نے کہا کہ مس یونیورس کا تاج پہننے سے میرے خوابوں کی تعبیر ہوئی ہے اور مجھے امید ہے کہ میں اپنی اس پوزیشن کا استعمال کرتے ہوئے برابری کا پرچار کر کے اپنے کردار کو نبھا پاؤں گی۔

اس بار مس یونیورس کے مقابلے کا انعقاد ماریو لوپیز اور اولیویا کلپو کے زیر نگرانی ہوا۔

واضح رہے کہ کرونا کی وبا کے باعث گزشتہ برس 2020 میں مس یونیورس کا مقابلہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube