Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

شادی سے پہلے لڑکے کو خود دیکھنے پر اسرار کیا تھا،اہلیہ گورنرپنجاب

SAMAA | - Posted: May 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago

شادی کے تیسرے روز ہی چوہدری صاحب کیساتھ دکان پر چلی گئی تھی

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بتایا ہے کہ انھوں نے جب اہلیہ کو شادی کے بعد پہلی عید پر سوٹ دیا تو انھیں رنگ پسند نہیں آیا تھا۔

سماء کو خصوصی انٹرویو میں چوہدری سرور نے بتایا کہ جب انھوں نے لندن میں کاروبار شروع کیا تو چوہوں نے تنگ کرنا شروع کردیا تھا۔ اپنی دکان میں انھوں نے چوہے مارنے کیلئے دو بلے چھوڑ دئیے تھے لیکن چوہوں نے بلوں کو ہی مار ڈالا تھا۔

ان کی اہلیہ پروین سرور نے بتایا کہ جب ان کے والدین نے شادی کے لیے پوچھا تو انھوں نے اسرار کیا کہ وہ لڑکے کو خود دیکھنا چاہتی ہیں۔چوہدری سرورجب اپنی اہلیہ کو لینے ایئرپورٹ پر آئے تھے تو ان کی زلفیں اڑ رہی تھیں۔ پروین سرور نےبتایا کہ شادی کے تیسرے روز ہی چوہدری صاحب کیساتھ دکان پر چلی گئی تھی۔

ایک دلچسپ واقعے سناتے ہوئے پروین سرور کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور نے شادی کے بعد پہلی عید کا سوٹ دیا تو انھیں پسند نہیں آیا جس کے بعد وہ انھیں پیسے دیتے ہیں کہ خود بازار سے جا کر خرید لیں۔

چوہدری سرور نے بتایا کہ یورپ میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ گورے کو زیادہ سستی چیز ملتی ہے اور مسلمان کو کم ملتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube