Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

بچوں کوقرآن پاک کی تعلیم دینے والاانڈونیشیاکاشرعی جوکر

SAMAA | - Posted: May 11, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: May 11, 2021 | Last Updated: 1 month ago

انڈونیشیا کے باشندے یحییٰ ایڈورڈ ہندروان چھوٹے بچوں کو قراں پاک سیکھنے کی جانب راغب کرنے کیلئے مسخروں والا حلیہ اپنالیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یحییٰ کا کہنا ہے کہ ” جب ہم بچوں سے قرآن پاک کی تلاوت کرنے کا کہتے ہیں تو یہ ان کیلئے قدرے مشکل ہے، اگر ان کے ارد گرد جوکرموجود ہوں گے تو انہیں لگے گا کہ وہ کلاس روم میں جارہے ہیں ”۔

اڑتیس سالہ یحییٰ نے خود کو خود ہی ” شریعہ جوکر” کا لقب دے رکھا ہے۔ وہ یتیم خانے میں سفید اور گلابی میک اپ کے ساتھ مسخروں کا حلیہ اپنا کر چھوٹے بچوں کو کھیل کھیل میں اس جانب لا کر قرآن پاک پڑھاتے ہیں۔

یحییٰ کا یہ حلیہ ان کی سرخ ناک کے بغیر نامکمل ہے، ان کے ساتھ ان کا کا 5 سالہ بیٹا مرزا بھی یہی حلیہ اپناتا ہے، بڑے سائز کے چشموں اور نارنجی وپیلی وگ کے ساتھ دونوں باپ بیٹاکواس تیاری کیلئے کم ازکم ایک گھنٹہ درکار ہوتا ہے۔

یحییٰ نے انکشاف کیا کہ بطور مسخرا بچوں کو کلام پاک پڑھانے کا خواب پورا کرنا اتنا آسان نہیں تھا، انہیں ان کے مرحو م والد اپنے لیے باعث شرمندگ سمجھتے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ والد کے سلوک نے مجھے بہت تکلیف دی، ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے کوئی میرا دل ٹکڑوں مین کاٹ رہا ہے ، لیکن یتیم خانے کے مالک نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی۔

بچوں کو بروقت تفریح اور اسلامی تعلیم دلانے کے جوش وجذبے کے پیش نظر برادری میں یحییٰ کو قابل قدر نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube