برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن یوٹیوبر بن گئے

SAMAA | - Posted: May 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: May 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago

برطانوی شہزادہ وليم اور ان کی اہليہ کيٹ مڈلٹن نے بھی يو ٹيوب پر اپنا چينل بناليا۔

پاکستاني ثقافت سے محبت کے اظہار ميں دورہ پاکستان کي تصوير کو چينل کا بينر بناديا، پہلی ہی ويڈيو سولہ لاکھ سے زائد افراد ديکھ چکے۔

شاہی جوڑے کے یوٹیوب چینل کا نام ‘دا ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج’ ہے، وليم اور کيٹ نے اپنے چینل پر پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ان کے یادگار لمحات کی جھلکیاں ہیں۔

ايک دن ميں ويڈيو کو سولہ لاکھ سے زائد بار ديکھا گيا جبکہ چند گھنٹوں ميں تين لاکھ کے قريب سبسکرائبر بھي ہوگئے۔

وليم اور کيٹ نے چينل کے بينر کے طور پر پاکستان کے دورے کی تصوير استعمال کی ہے،جب کہ پہلي ويڈيو ميں بھی دورہ پاکستان کی جھلکياں نظر آتی ہيں۔

شاہي جوڑے نے يو ٹيوب پر آنے کا اعلان ٹوئٹر پر کيا، ٹوئٹر پر ان کي ويڈيو کو بيس لاکھ سے زائد بار ديکھا جاچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube