Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

سوات:لکڑی کی منفرد مسجد،ہنرمندوں کا کارنامہ

SAMAA | - Posted: May 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago

دیکھنے والوں پرسحرطاری کردینے والا حسن تعمیر

سوات کے علاقے باغ ڈھیرئی میں لکڑی سے بنی خوب صورت مسجد لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔

مقامی افراد کے ساتھ ساتھ دور دراز سے آنے والے سیاح بھی نماز ادا کرنے اسی مسجد کا رخ کرتے ہیں۔

سوات کے علاقے باغ ڈھيرئی ميں لکڑی سے بنی مسجد کی کاری گری ایسی ہے جو دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیتی ہے مسجد کی تعمیر میں کہیں بھی اینٹ یا پتھر کا استمعال نہیں کیا گیا۔ اس خوبصورت و منفرد مسجد کی تعمیر میں 8 سال لگے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نہ صرف پورے ملاکنڈ ڈویژن بلکہ ملک کے دیگر شہروں سے بھی لوگ یہ مسجد دیکھنے آتے ہیں۔

مسجد کي ديواريں، دروازے، کھڑکياں، چھت  اور مہراب سے فانوس تک سب لکڑی سے بنائے گئے ہيں اور ہنر مند ہاتھوں نے مختلف قسم کے نقش و نگار بنا کر بھی مسجد کے حسن کو چار چاند لگا ديے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لکڑی سے بنی مسجد اور ہاتھ سے کیا ہوا کام دیکھ کر دل کو سکون ملتا ہے قیمتی دیار کی لکڑی سے بنی یہ مسجد جہاں فن تعمیر کا شاہکار ہے وہیں اس کے در و دیوار پر بنے نقش ونگار بھی ہنر مند ہاتھوں کے کمال کی گواہی دیتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube