Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

شوارمارائس پلیٹر:افطارکیلئےآزمودہ ترکیب

SAMAA | - Posted: May 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: May 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago

اگر آپ کسی ایسی ترکیب کی تلاش میں ہیں جو تمام غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ذائقے میں بھی نمبرون ہوتو ہمارے سوش میڈیا ایڈیٹرکا یہ آزمودہ نسخہ آزمائیں۔ شوارماپلیٹرکی یہ زبردست ترکیب آپ کے علاوہ گھرآئے مہمانوں کے معیار پربھی سوفیصد پوری اترے گی۔

شوارماپلیٹرکی ترکیب کو5 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو یہ ہیں، مصالحہ مکس، چکن کی میرینیشن، تاہنی سوس، سلاد اور چاول۔

مصالحہ مکس کے لئے اجزاء

 زیرہ پاؤڈر 2 چمچ
لونگ پاؤڈر ½ چمچ
الائچی پاؤڈر ½ چمچ
پسی سرخ مرچ 1 چمچ
پیاز پاؤڈر 1 چمچ
پسی کالی مرچ 1 چمچ
پسی دارچینی ½ چمچ پیپریکا پاؤڈر 1 چمچ

 ان تمام مصالحوں کو اچھی طرح مکس کرلیں ۔ تمام مصالحوں کی پیمائش کیلئے کھانے کا چمچ استعمال کریں

چکن میرینڈ کے لئے اجزاء

دہی 2 کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 3 کھانے کے چمچ
نمک 1 چمچ

تیار کردہ مصالحہ مکس کے 3کھانے کے چمچ چکن فلے پر اچھی طرح مل کر30 منٹ کیلئے رکھ دیں۔
پھرایک پین میں تیل گرم کریں اور چکن کونرم ہونے تک اچھی طرح سے بھون لیں۔

تاہنی سوس کے لئے اجزاء

دہی تین چوتھائی کپ
لیموں کا رس 1 چمچ
پیپریکا پاؤڈر 1 چمچ
کالی مرچیں کرش ½ چمچ
خشک پارسلے ½ چمچ
لہسن پاؤڈر ¼ چمچ

تمام مصالحوں کی پیمائش کیلئے کھانے کا چمچ استعمال کریں اور یہ مکسچرایک جانب رکھ دیں۔

سلاد کیلئے اجزاء

دہی ½ کپ
مایونیز 3 سے 4 کھانے کے چمچ
تازہ کریم ¼ کپ
لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ
کالی مرچ کٹی ہوئی 1 کھانے کا چمچ
لہسن پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ یا 1 کھانے کا چمچ

ان سب اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور پھر درج ذیل اشیاء شامل کرلیں۔

باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ½ کپ
باریک کٹی پیاز 1 کپ
لیٹس کٹی ہوئی ½ کپ
کٹی گوبھی 1 کپ
کھیرا کٹاہوا 1 کپ
سلاد کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد فریج میں رکھ دیں۔

چاول کے لئے اجزاء

کوکنگ آئل 1 کھاںے کا چمچ
مکھن 4 کھانے کا کے چمچ
ایک کٹی ہوئی پیاز

پیاز کو مکھن اور آئل میں گولڈن فرائی کریں اور اس میں باقی مصالحہ مکس ، دو کپ بھیگے ہوئے چاول ڈال کر اچھی طرح 3 سے 4 منٹ تک مکس کرلیں ۔

اب 3 کپ پانی اورحسب ذائقہ نمک شامل کریں اور پانی خشک ہونے تک تیز آنچ پرپکالیں۔ اب 8 سے 10 منٹ تک چاولوں کو دم دے دیں۔

ڈش میں چاول نکال کر اوپرچکن ،تاہنی سوس اور سلاد ڈالیں، آپ کا شوارما پلیٹرکھانے کیلئے تیار ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube