Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

یوٹیوبر مبین الحق بھی افطار،راشن کی تقسیم میں پیش پیش

SAMAA | - Posted: May 7, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: May 7, 2021 | Last Updated: 6 months ago

یوٹیوبر مبین الحق کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مستحق اور نادار فیملیز کو راشن تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا۔

رمضان المبارک میں مسلمان بڑھ چڑھ کرصدقہ وخیرات کرتے ہیں جبکہ غریب اورمستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کیا جاتا ہے ایسے میں نہ صرف عام لوگ بلکہ معروف شخصیات بھی اس میں حصہ لیتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بیکار فلمز کی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے مبین الحق بھی اس کار خیر میں پیش پیش ہیں ۔

مبین الحق کا سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں کہنا تھا کہ گزشتہ 5 برسوں سے وہ روزہ داروں کیلئے افطار کا اہتمام کررہے ہیں جبکہ گزشتہ برس سے کرونا وائرس کی وبا کے باعث عوام کی خراب معاشی صورت حال میں انہوں نے 3 ہزار روپے کی مالیت کا راشن بیگ ضرورت مندوں تک پہنچانا شروع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم سڑک پر افطار کا اہتمام کرتے تھے تاہم اس سال کرونا ایس او پیز کے باعث ہم نے افطار پیکٹس بنائے جو مختلف اسپتال اور علاقوں میں تقسیم کرنا شروع کیے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس نیک کام میں ان کے ساتھ معروف یوٹیوبر جنید اکرم بھی شامل ہیں جو لوگ راشن کے حوالے سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں وہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہ صیام میں کراچی میں مختلف سماجی تنظیموں اور معروف شخصیات سمیت دیگر افراد کی جانب سے بڑے پیمانے پر غریب خاندانوں میں راشن بیگز اور افطار تقسیم کیا جاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube