بل گیٹس کی علیحدگی پر ان کی بیٹی کا ردعمل

SAMAA | - Posted: May 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: May 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے والدین کی طلاق پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے وہ والدین کی علیحدگی کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی، تاہم اس فیصلے کے تناظر میں انھوں نے اظہار محبت اور ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گذشتہ دنوں بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کے علیحدگی کے فیصلے کی خبر سامنے آنے کے بعد جینفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدین کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان پر اپنا ردعمل دیا۔

اپنی والدہ کو دی جانے والی طلاق پر بات کرتے ہوئے جینفر نے لکھا کہ “آپ میں سے بہت سے لوگوں نے میرے والدین کی علاحدگی کی خبر سنی ہے۔ ہمارے پورے کنبے کے لئے یہ مشکل وقت تھا۔ میں علیحدگی سے متعلق کسی بھی چیز پر ذاتی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی۔ میں آپ کے خوبصورت الفاظ اور بے لوث محبت اور اپنائیت کو سمجھ سکتی ہوں۔ میری مراد پوری دنیا میں ہے”۔

اس پر جینفر گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی سیکھ رہی ہے۔ اس وقت اور جذبات کی حالت میں وہ کنبہ کے ارکان کی مدد کرنے کے بہتر طریقے کی تلاش کر رہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube