میگھن مارکل نے ہیری سے متاثر ہوکر کتاب لکھ ڈالی

SAMAA | - Posted: May 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: May 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Meghan-Book

فوٹو: ڈیڈلائن

برطانوی شاہی زندگی کو خیر باد کہنے والے پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل جلد بچوں کیلئے ایک کتاب ریلیز کرنے والی ہیں۔

میگھن کو اس کتاب کا خیال ہیری اور اپنے بیٹےآرچی کے تعلقات سے متاثر ہوکر آیا۔

اس جوڑے کی فاونڈیشن سے گزشتہ روز کیے جانے والے اعلان کے مطابق میگھن کی کتاب کا نام “ بینچ” ہے۔

کراچی رابنسن کی پیش کردہ یہ تصویری کتاب 8 جون کو جاری کی جائے گی کیونکہ میگھن اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی منتظر ہیں۔

میگھن نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ’’کتاب کا آغاز ایک نظم سے ہوا جو میں نے اپنے شوہر کیلئے فادرزڈے پر لکھی تھی، بعد ازاں وہ نظم یہ کہانی بن گئی‘‘۔

میگھن کے مطابق اس کتاب کا مقصد زندگی کے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کے تعلقات کی گرمجوشی، خوشی اور راحت کو بیان کرنا ہے۔

ہیری اور میگھن کے بیٹے آرچی کی دوسری سالگرہ جمعرات 6 مئی کو منائی جائے گی۔

یہ جوڑا گزشتہ سال شاہی محل چھوڑ کر کیلیفورنیا منتقل ہوگیا تھا۔ امریکی نژاد میگھن کی والدہ سیاہ جبکہ والد سفید فام ہیں۔

مارچ 2021 میں اوپراونفری کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں میگھن نے دعوی کیا تھا کہ آرچی کی پیدائش سے قبل ان سے کہاگیاتھا کہ بچے کی رنگت سیاہ ہوئی تو یہ بادشاہت کو بڑے بحران سے دو چار کرے گی۔

میگھن کا کہنا تھا کہ وہ شاہی زندگی گزارنے کی تیاری کیلئے قدرے بیوقوف تھیں اور حاملہ ہونے کے دوران انہوں نے خودکشی کرنے کا بھی سوچا تھا۔

ہیری حال ہی میں اپنے دادا اور ملکہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شریک ہونے کیلئے کیلیفورنیا سے برطانیہ آئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube