پنشن لینےکیلئے غریب بھارتی شخص کا انوکھا ماسک

SAMAA | - Posted: May 4, 2021 | Last Updated: 2 days ago
Posted: May 4, 2021 | Last Updated: 2 days ago

تصویر: ٹوئٹر

کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے اوربھارت میں ایک شخص نے ماسک نہ ہونے پر پرندے کا گھونسلہ پہن کراس مقولے کے درست ہونےکا ثبوت دے دیا۔

سوشل میڈیا پرعمر رسیدہ شخص کی تصویر وائرل ہے جس نے چہرے پرگھونسلاچڑھا رکھا ہے۔

انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق محبوب نگر سے تعلق رکھنے والا یہ چرواہا ان بہت سے لوگوں میں سے ایک ہے جو ملک میں کرونا کی دوسری اور انتہائی تشویشناک لہر سے لڑتے ہوئے ضروری سامان رکھنے کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

میکالا نامی شخص کو اپنی پنشن لینے کے لئے سرکاری دفتر جانا پڑا لیکن اس کے پاس ماسک نہیں تھا۔ بھارت میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر وہ یہ بات جانتا تھا کہ اسے چہرہ ڈھانپے بغیر اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی لہذا اس نے جگاڑ نکالی کہ ماسک کی جگہ پرندے کا گھونسلہ پہن لیا۔

یہ گھونسلہ چڑیا کی ایک قسم ویوربرڈ کا ہے جس نے اپنی ساخت کی بدولت ماسک کا کام بخوبی سرانجام دیا۔

اس منفرد ماسک کے ساتھ سرکاری دفترجانے والے میکالا نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا اور اس کی تصاویربھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔

میکالا کی حالت زار دیکھنے کے بعد لوگ سرکاری دفاترسے ان لوگوں کیلئے ماسک اور کرونا سے بچاو کی دیگراشیاء کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں جو انہیں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube