اقراء عزیزکی گودبھرائی کے دوپٹے میں خاص بات کیا؟

SAMAA | - Posted: May 3, 2021 | Last Updated: 4 days ago
Posted: May 3, 2021 | Last Updated: 4 days ago

اداکارہ اقراء عزیز کی گود بھرائی میں ان کے خوبصورت لباس کے ساتھ منفرددوپٹہ موضوع گفتگو بن گیا، دوپٹے کی خاص بات اس پرلکھی ایک ، دو نہیں پوری 100 دعائیں ہیں۔

گزشتہ روز اقراء نے انسٹاپوسٹ میں فالوور کو بتایا تھا کہ ان کے یہاں جولائی میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ اس جوڑے نے گود بھرائی کی دلکش تصاویربھی شیئرکی جن میں اقرا نے جامنی رنگ کی پشواز اورغرارہ زیب تن کررکھا ہے جسے فیشن ڈیزائنرفہدحسین نے تیارکیا ہے۔

خاص بات اس لباس کے ساتھ کا دوپٹہ جسے ایمبرائیڈری اورگوٹے کناری کے علاہ اردوزبان میں 100 مختصر دعائیہ و نصیحت آموز پیغامات سے سجایا گیا ہے۔

غورسے دیکھنے پر زردوزی سے کاڑھے گئے مختصر جملے جیسے کہ ‘اللہ سے اپنی بھلائی کی دعا کرو، منہ سے نکلے ہوئے الفاظ کبھی واپس نہیں آتے، کبھی کسی سے لڑائی نہ کرنا، اچھے اخلاق سے بہترکوئی نہیں، شاد رہو باد رہو سمیت دیگرنظرآتے ہیں۔

فہدحسین نے انسٹا پوسٹ میں اقراء اور یاسر کو مبارکباد دیتے ہوئے جوڑے کی اس نئی شروعات کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ڈیزائنرنے بتایا کہ ”100 دعاؤں ” سے آراستہ اس دوپٹے کو بہت محبت کے ساتھ تیارکیا گیا ہے۔ خدا انہیں نظربد سے محفوظ رکھے۔

اسراوراقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

اقراء کا آن ائر ڈرامہ سیریل ” رقیب سے” ہے جسے ایوارڈ یافتہ ڈرامہ نگار بی گل نے تحریر کیااورہدایتکار کاشف نثارہیں۔ اقراء کے علاوہ نعمان اعجاز، فریال محمود ، حدیقہ کیانی اورثانیہ سعید بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ حدیقہ کیانی نے اس ڈرامے سے ایکٹنگ ڈیبیو کیا۔

اس کے علاوہ جیو ٹی وی سے آن ائرہاشم ندیم کا تحریر کردہ ” خدا اور محبت” بھی ناظرین میں انتہائی مقبول ہے جس میں اقراء کے مقابل فیروزخان ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube