ناڑا550 روپے میں فروخت ہونے کی خبروں پرایم ٹی جے کا ردعمل

SAMAA | - Posted: May 3, 2021 | Last Updated: 4 days ago
Posted: May 3, 2021 | Last Updated: 4 days ago

تصویر: فیس بُک

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے کلاتھنگ برانڈ ایم ٹی جے نے اسٹور اور آن لائن پر مہنگے ازاربند کی فروخت کی تردید کی ہے۔

چند روز قبل کراچی میں ایم ٹی جے فلیگ شپ اسٹورکے افتتاح کے بعد سے مولانا طارق جمیل کو سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامناکرنا پڑا، صارفین نے برانڈ کے مہنگا ہونے کو بھی نشانہ بنایا جبکہ مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر ایم ٹی جے کے لوگو کے ساتھ ایک ازار بند کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور کہا گیا کہ اس کی قیمت 550 روپے ہے۔

برانڈ کے آفیشل اکاؤنٹس پر یہ بیان اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ” ایم ٹی جے برانڈ اس خبر کی تردید کرتا ہے کہ یہ برانڈ ایسا ازاربند جس کی قیمت 550 روپے ہے، بنارہا ہے اوراسے فروخت کررہا ہے ”۔

ایم ٹی جے کے مطابق ”ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نہ ہی یہ پروڈکٹ بنارہے ہیں اور نہ ہی یہ ہماری ویب سائٹ اور اسٹورز پر موجود ہے ”۔

برانڈ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ جو لوگ اس جعلی خبر کو پھیلا رہے ہیں، انہیں رپورٹ کرنے میں ہماری مدد کریں۔

طارق روڈ پرواقع اس اسٹور میں مردوخواتین کیلئے مشرقی ملبوسات کے علاوہ جوتے، ٹوپی، پگڑیاں اور دیگراشیاء بھی دستیاب ہیں۔قیمت 2 سے 5 ہزار کے درمیان رکھی گئی ہے جبکہ آن لائن یا اسٹور سے شاپنگ پر 20 فیصد رعایت بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس سے قبل 4 اپریل کو ایم ٹی جے کی عظیم الشان افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سینیٹر فیصل واوڈا سمیت متعدد معروف شخصیات شریک تھیں، تقریب میں گلوکار راحت علی خان نے بھی پرفارم کیا تھا۔

لنکڈ ان پروفائل کے مطابق ایم ٹی جے کے ڈائریکٹرآپریشنز بلال اکرم ہیں جو فیشن برانڈ جنید جمشید ساوتھ کے سربراہ تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube