چٹ پٹی دہی چنا چاٹ سے بنائیں افطارمزیدار

SAMAA | - Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago

تصویر: معیزملک

افطار کے وقت دسترخوان پر کچھ چٹ پٹا نہ ہو تو بات نہیں بنتی، چاٹ ، پکوڑے سموسے ، رول اور دیگر اشیاء بازار سے خرید کرکھانے والوں کی کمی نہیں لیکن وہی ذائقہ آپ گھرمیں بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ آج افطار میں مزیدار اور آسان دہی چناچاٹ بنائیں اور سب سے داد پائیں۔

اجزاء
سفید چنے ½ کلو
میٹھا سوڈا ½ ٹی اسپون
بیسن 2 ٹیبل اسپون
زردے کا رنگ
نمک
املی کا رس ، آدھا کپ
2 آلو ، کیوبزمیں کٹے ہوئے
چاٹ مصالحہ ½ ٹی اسپون
دہی 1 کپ
پسی لال مرچ ½ ٹی اسپون
کُٹی لال مرچ ½ ٹی اسپون
بھنا کُٹا سفید زیرہ ، 1 ٹی اسپون
بھنا کُٹا ثابت دھنیا ، 1 ٹی اسپون
باریک کٹی پیاز 1 کپ
باریک کٹا ٹماٹر 1 کپ
ہرا دھنیا 4 ٹیبل اسپون
کڑی پتہ 5، سے 6
باریک کٹی ہری مرچیں 2 عدد
پاپڑی

تیاری
چنے رات بھر پانی میں آدھا ٹی اسپون میٹھا سوڈا ڈال کر بھگو دیں۔ صبح چنے صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں اور سوڈے والا پانی گرا دیں۔

اب دھلے ہوئے چنوں کو پتیلی یا کوکر میں پانی اور حسب ضرورت نمک ڈال کر پکائیں اور گلا لیں۔ گلانے کے بعد پانی پھینک دیں۔

الگ پتیلی میں تیل گرم کریں اس میں زیرہ، کڑی پتہ، ثابت دھنیا اور بیسن ڈال کر ہلکی آنچ پر بھون لیں، بیسن کو گھول کرپتلا پیسٹ بنالیں اور اس میں چنے ڈال کر املی کا رس بھی ملا لیں۔

پسی اور کُٹی لال مرچ، چاٹ مصلحہ، نمک ملانے کے بعد چنے ٹھنڈے ہونے دیں اورپھر ڈش میں نکال لیں۔

اب چنوں پر آلو ڈالیں۔، اس کے بعد دہی پھینٹ کر اوپر ڈال دیں۔ ( دھیان رہے کہ چنے ٹھنڈے ہوں، گرم چنوں پر دہی نہ ڈالیں ورنہ وہ بہت پتلا ہوجائے گا)۔

اوپر سے پیاز، ٹماٹر، ہرا دھنیا، ہری مرچیں ڈالیں، لذیذ دہی چناچاٹ تیار ہے ۔

پیش کرنے سے قبل پاپڑی توڑ کرڈالیں کیونکہ پہلے سے ڈالنے کی صورت میں یہ نرم ہوجائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube