دنیا کی مہنگی ترین افطاری کریں

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
Posted: Apr 23, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی نے دنیا کی مہنگی ترین افطاری کروا رہی ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی جیٹیکس نے فضا میں پرتعیش افطاری کا اہتمام کیا ہے۔

فضائی کمپنی کے تحت روزے دار فضا میں روزہ کھولتا ہے، جس کے لیے اُسے 66 ہزار درہم ادا کرنا پڑتے ہیں۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً ساڑھے 27 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔

فضائی کمپنی کی جانب سے مہمانوں کو افطار پیش کیا جاتا ہے اور روزے دار فضا میں ہی روزہ کھولتے ہیں۔

جیٹیکس نامی کمپنی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ’پہلی پرواز میں پانچ لوگوں کو جہاز میں سوار کیا گیا، نجی طیارہ 90 منٹ فضا میں رہنے کے بعد اُسی مقام پر لینڈ ہوا، جہاں سے اس نے اڑان بھری تھی‘۔

مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے آرام دہ کرسیاں لگائی گئیں ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو افطاری میں جوس، رول، پھل فراہم کیے جاتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube