Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

شنیرا اکرم بھارت کے لیے دُعاگو

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Apr 23, 2021 | Last Updated: 6 months ago

فائل فوٹو

شنیرا اکرم نے بھارت میں خطرناک حد تک کرونا پھیل جانے کے باعث موجودہ صورتحال پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرایک ویڈیو رپورٹ شیئر کی جس میں حالیہ دنوں میں بھارت کا عالمی وبا سے شدید حد تک متاثرہونا دکھایا گیا ہے ۔

شنیرا نے کیپشن میں لکھا ” بہت ہی افسوسناک، اس نادیدہ بلا کے خلاف دفاع کا واحد طریقہ اسے سمجھنا ہے۔ خود کی حفاظت کریں، اپنے پیاروں کی حفاظت کریں ”۔

مشکل صورتحال سے دوچار بھارتی قوم سے اظہار ہمدردی کرنے والی شنیرا نے مزید لکھا ” میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں بھارت، مضبوط رہیں ”۔

بھارت میں کرونا کی نئی قسم سامنے آنے پر کیسز میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا۔ ملک بھرمیں یومیہ لاکھوںنئے کیسزرپورٹ کیے جارہےہیں جس کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی اور آکسیجن سلینڈر بھی دستیاب نہیں۔

گزشتہ روز3 لاکھ 15 ہزارکیسز رپورٹ ہونے کے بعد بھارت دنیا بھر میں اب تک کے سب سے زیادہ یومیہ کیسزریکارڈ کیے جانے والا ملک بن گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےسب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوئے ہیں جن میں ایک ہزار 625 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایک دن میں سب سے زیادہ 25 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ۔ ایک اندازے کے مطابق دلی میں ٹیسٹ کروانے والا ہر تیسرا شخص کرونا کا شکارہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube