Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

شنیرااکرم کا خودپرتنقیدکرنے والوں کوکراراجواب

SAMAA | - Posted: Apr 15, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Apr 15, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فائل فوٹو

سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کھانے پیںے سے متعلق خود پرتنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا۔

گزشتہ روزپاکستان سمیت دُنیا کے کئی ممالک میں پہلا روزہ تھا، شنیرا نے انسٹااسٹوریزمیں اپنے آگے رکھی کھانے پینے کی اشیاء کی تصاویر شیئرکیں تو اس وقت تک پاکستان میں افطارکا ٹائم نہیں ہوا تھا۔

کئی صارفین نے اس حوالے سے شنیراکو تنقید کا نشانہ بناڈالا کہ وہ روزے کے اوقات میں ایسا کررہی ہیں۔

شنیرا نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا ” وہ تمام لوگ جو مجھے پیغامات بھیج رہے ہیں کہ میں نےروزہ کیوں نہیں رکھا؟ ان کو بتادوں کہ میں آسٹریلیا میں ہوں جہاں اس وقت رات 8 بج کر 45 منٹ ہورہے ہیں ”۔

انہوں نے ناقدین کو ” تھوڑا حوصلہ رکھنے ”’ کا مشورہ بھی دیا۔

شنیرا تقریبا 5 ماہ سےکرونا کی عالمی وبا کے باعث پروازوں کی بندش کی وجہ سےآسٹریلیا میں مقیم ہیں اورانہیں وسیم اکرم کی کمی بیحد محسوس ہورہی ہے جس کا اظہاران کی سوشل میڈیا پوسٹس سے بخوبی ہوتا ہے۔

اس حوالے سے شنیرا نے ٹوئٹرپ ایک معمر جوڑے کی ویڈیو شیئرکی جو لمبی جدائی کے بعد ایک دوسرے سے مل رہے ہیں، ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ معمر شخص نے اہلیہ سے اچانک ملاقات کرکے اُنہیں سرپرائزدیا۔

یہ جذباتی ویڈیو شیئر کرنےوالی شنیرانے کیپشن میں وسیم اکرم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ” یہ بہت خوبصورت ہے”۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد وہ دونوں بھی اسی طرح ملیں گے۔

اس سے قبل شنیرا نے انسٹاپوسٹ میں اپنی اور وسیم کی دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ 145 دن سے وسیم اکرم سے دور ہیں اور یہ شادی کے بعد سے اب تک کا سب سے طویل عرصہ ہے۔

وسیم اکرم سے دور شنیرا نے انہیں یاد کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ دنیا سے پریشانی کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube