Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

پاکستان، ترکی اوربھارت سےآپ سب کو رمضان مبارک

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Apr 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago

 رمضان المبارک کے آغازپرپاکستان کے علاوہ غیرملکی شوبزستاروں نے بھی مسلمانوں کو اس بابرکت مہینے کی مبارکباد دی ہے۔

پاکستان میں مقبول ترین تُرک ڈرامے ” ارطغرل غازی ” میں مرکزی کردارادا کرنے والے ایگن التان نے دنیا بھرمیں موجود مسلمان بہنوں اور بھائیوں کو رمضان کی مبارک دی۔

عروہ حسین نے اپنی دلکش تصویر شیئرکرتے ہوئے مبارکباد دی۔

ماورہ حسین نے چاند کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ” رمضان کریم ”۔

ہمایوں سعید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ” رمضان مبارک ، اللہ ہمیں اپنی لاتعداد رحمتوں سے نوازے، دعائیں اور نیک اعمال قبول فرمائے اور ہمارے گناہوں اور کوتاہیاں معاف کرے ”۔

فیصل قریشی اور فہد مصطفیٰ نے بھی ٹویٹس میں رمضان کی مبارکباد دی۔

منال خان نے رمضان کو اپنا پسندیدہ ماہ قرار دیتے ہوئے سب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایمن خان نے بھی انسٹا پوسٹ میں سب کو اس ماہ مبارک کی آمد پرمبارکباد دی۔

فیروز خان نے قرآن پڑھتے ہوئےتصویر شیئرکی اور دعا کی اس رمضان سب کو پیار حاصل کرنے کا موقع ملے۔

بالی ووڈ ستارے بھی مسلمانوں کے اس اہم تہوار پرانہیں مبارکباد دینے میں پیش پیش رہے۔ امیتابھ بچن نے اپنی روایت قائم رکھتے ہوئے ” رمضان مبارک ” کی ٹویٹ کی۔

ایک اور ٹویٹ میں امیتابھ بچن نےرمضان کے علاوہ روایتی تہواروں کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے 13 اپریل کو مبارک دن قراردیا۔

اداکارہ زرین خان نے رمضان کے پاک ماہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے فالوورز سے درخواست کی کہ ان کے نانا کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔

شوبزکو خیرباد کہنے والی ثناء خان نے بھی انسٹاپر ویڈیوشیئرکرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت ہی مبارک مہینہ ہے، کوشش کریں کہ جتنا ہوسکا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پرگزاریں اور عبادت کریں۔

عمران ہاشمی نے ٹویٹ میں امت مسلمہ کو مبارکباد دی۔

اداکارہ ہما قریشی نے بھی انسٹا پر نیک خواہشات کااظہارکیا۔

اس کے علاوہ دیا مرزا، فرحان اختر اور حنا خان نے بھی تمام مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube