Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

عثمان مختاراوراہلیہ کی پہلی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 5 days ago
Posted: Apr 7, 2021 | Last Updated: 5 days ago

تصویر:عثمان مختار/انسٹاگرام

گزشتہ ہفتے زنیرہ انعام خان کے ساتھ زندگی کے نئے سفرکاآغاز کرنے والے عثمان مختار نے فالوورز کیلئے انسٹا پر اپنے اور اہلیہ سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔

مداحوں کو اچانک اپنی شادی کی اطلاع دینے والے عثمان نے تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا تھا ” مجھے اس زمین پر سب سے خوش قسمت آدمی بنانے کے لیے شکریہ، میں نے طویل عرصے سے ایسی خوشی محسوس نہیں کی ”۔

اب مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی سے متعلق جاننے کا موقع فراہم کرنے والے عثمان نے زنیرہ سے پہلی ملاقات سے لیکرانہیں کیا پسند ہے ، تک جیسے سوالات کے جوابات دیے ہیں۔

مداح کی فرمائش پرشادی کے بعد لی جانے والی تصویر

عثمان نے بتایا کہ ان کی شادی شاہ زندگی بہت زیادہ اچھی گزر رہی ہے۔

اہلیہ کی سب سے پسندیدہ بات کا پوچھنے پراداکار نے کہا ” وہ ہر وقت میرا مذاق اڑاتی رہتی ہے”۔

دونوں کی پہلی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی۔

عثمان کے مداح جان لیں کہ فی الحال صرف نکاح ہوا ہے، رخصتی اسی سال کے اختتام تک ہوگی۔

عثمان کا نیا ڈرامہ سیریل بھی جلد آرہا ہے۔

عثمان کو بادام بہت زیادہ پسند ہیں۔

اداکار کا پسندیدہ کھانا وہی ہے جو تقریبا سبھی کاپسندیدہ ہے یعنی بریانی۔

پاکستان کے تفریحی مقامات سے عثمان کا سب سے پسندیدہ مقام ”چترال” ہے۔

سجل علی سے متعلق پوچھے جانے پرعثمان نے انہیں عظیم اداکارہ قراردیا۔

کرونا کی وبا کے بعد عثمان لندن جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عثمان مختار نے حالیہ ڈرامہ سیریل ”ثبات ” میں سارہ خان کے مقابل کردار ادا کیا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں امیرگیلانی اور ماورہ حسین بھی شامل تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube