ٹیکسلا کے وہ دلکش ٹرک جن سے ڈر نہیں لگتا

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ٹرک اب سڑکوں کے ساتھ چھوٹی دکانوں میں بھی براجمان

قدیم گندھارا تہذیب کے مرکز ٹیکسلا کی شناخت شاید اب کچھ بدلنے لگی ہے اور اس شہر میں لاتعداد ٹرکوں کی آمد و رفت کے باعث لوگ اب اسے ٹرکوں والا شہر بھی کہنے لگے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ٹیکسلا میں روزانہ تقریبا 10 سے 15 ہزار ٹرک آتے جاتے ہیں اور ٹرانسپورٹرز تو یہاں تک کہتے ہیں کہ اگر یہاں سے ٹرک نکال دیے جائیں تو پھر یہ ٹیکسلا نہیں رہے گا۔

لیکن ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے اس سرحدی شہر کی سڑکوں کے علاوہ ٹرکوں نے اب اپنی ثقافتی سج دھج سمیت یہاں کی چھوٹی چھوٹی دکانوں میں بھی ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

یہ کھلونا ٹرک ہیں جو سو، دو سو روپوں میں مل جاتے ہیں جبکہ گاہک اپنی خواہش پر یہ آرڈر پر تیار کرواسکتا ہے جس پر 7 سے 8 ہزار روپے یا اس سے کچھ زیادہ بھی صرف ہوسکتے ہیں۔

دھوئیں اور شور سے پاک ان کھلونا ٹرکوں کی مقبولیت بے پناہ ہے اور دکاندار بھی شوقین افراد کی جیب اور پسند دونوں کا خیال رکھتے ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے انہیں یہ ٹرک دیکھ کر کوفت یا خوف محسوس نہیں ہوتا بلکہ ایک خوشی سی ہوتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ انہیں دکانوں میں سجے ایسے ٹرک سڑکوں پر دندناتے ٹرکوں سے کہیں بہتر لگتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube