شادی سےپہلےشادی:میگھن کادعویٰ جھوٹاتھا؟

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Apr 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago

 فائل فوٹو

کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی نے میگھن مارکل کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ ہیری سے ان کی شادی 19 مئی کو ونڈسرکیسٹل میں ہونے والی باضابطہ تقریب سے 3 دن قبل ہوگئی تھی۔

برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے گزشتہ ماہ امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کو دیے جانے والے تہلکہ خیزانٹرویو میں ان محرکات کا ذکر کیا تھا جو شاہی زندگی سےدستبرداری کے فیصلے کی وجہ بنے۔

اسی انٹرویو کے دوران یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ ہیری اور میگھن کی شادی باضابطہ تقریب سے 3 دن پہلے ہوچکی تھی۔

میگھن نے بتایا تھا کہ ہم نے اپنی شادی سے 3 دن قبل ہی شادی کرلی تھی، ہم دونوں نےکینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی سے ذاتی طور پریہ شادی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے ونڈسر کیسل میں 19 مئی کو ہونے والی شادی ٹی وی پر تماشے کیلئے ہے لیکن اس سے قبل ہم ایک ہونا چاہتے ہیں۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آرچ بشپ جسٹن ویلبی نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جوڑے کی قانونی شادی 19 مئی 2018 کو ونڈسرکیسٹل میں ہی ہوئی تھی اور انہوں نے خود شادی کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے تھے۔ انہوں نے کہا ” یہ ایک جرم ہوتا اگر میں کسی ایسی چیز پر دستخط کرتا جو کہ سچ نہیں تھی ”۔

جسٹن ویلبی نے ہیری اور میگھن کے ساتھ ان کی شادی سے قبل کئی باضابطہ اور نجی ملاقاتوں کی تصدیق کی تاہم انہوں نے تفصیلات دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ایک پادری سے گفتگو کرتے ہیں تو آپ کو امید ہوتی ہے کہ وہ منظرعام پرنہیں آئے گی۔

جنوری 2020 میں شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے والی اس جوڑی نےرواں سال 9 مارچ کو شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

ہیری اور میگھن کی میڈیا انڈسٹری میں انٹری

بکنگھم پیلس کی جانب سے یہ اعلان کیا جاچکا ہے کہ میگھن اور ہیری شاہی خاندان کے ورکنگ ممبرزکی حیثیت سے واپس نہیں آئیں گے جبکہ ہیری اپنےفوجی اعزازات بھی ترک کردیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube