شرمین عبیدچنائےاقلیتوں کیلئےڈیجیٹل پلیٹ فارم لےآئیں

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے پاکستان مذہبی اقلیتوں کے لیے خصوصی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ” وائٹ ان دی فلیگ ” متعارف کروادیا۔

شرمین نے اس ویب سائٹ کا نام ” وائٹ ان دی فلیگ (پرچم میں سفید ) ” رکھا ہے جس کےتحت پاکستان میں موجود اقلیتی افراد اپنے جذبات وتجربات آزادانہ طور پرشیئرکرسکتے ہیں۔

انسٹاگرام پر شرمین عبید چنائے جے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی تصاویرپوسٹ کرتے ہوئے لکھا ” مذہب کی جبری تبدیلی، اغواء، اقلیتوں کی عبادت کی جگہوں پردہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ، پاکستان کی اقلیتوں کو بقا کیلئے ایک جنگ کا سامنا ہے۔

شرمین عبید کے مطابق ” وائٹ ان دی فلیگ کے ساتھ ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں مذہبی امتیاز کا سامنا کرنے والے شہری ان معاملات پر آوازاٹھانے کے قابل ہوں ، جو ان کے لئے اہم ہیں۔ ان کی زندگیوں اور کمیونٹیزسے سے متعلق فیصلے کرتے ہوئے ان کی نظریات اور خواہشات کو اہم سمجھا جائے”۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی تفصیلات بتاتے ہوئے شرمین نے لکھا ” وائٹ ان دی فلیگ ایک انٹرایکٹو ویب سائٹ ہے جس کا مقصد طلباء ، کارکنوں ، اور قانون سازوں کے لئے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ہے تا کہ وہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو درپیش مختلف مسائل کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کرسکیں۔

پوسٹ کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ ” یہ پلیٹ فارم ان افراد کیلئے مفصل معلومات کا ذریعہ ہوگا جو اقلیتوں کو درپیش مسائل کو سمجھںے اور اس حوالے سے آگاہی پھیلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ”۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube