Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

والدین کے ولیمے میں شریک بچہ

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2021 | Last Updated: 7 months ago

حافظ آباد کے جوڑے کی دلچسپ داستان

بچے عموما اپنےوالدین سے یہ شکوہ کرتے ہیں کہ آپ نے اپنی شادی پرہمیں کیوں نہیں بُلایا تھا لیکن حافظ آباد کے رہائشی جوڑے کا بیٹا یہ شکوہ نہیں کرسکتا۔

یہ بچہ ان انوکھے بچوں میں سے ہے جس نے اپنے ہی والدين کے وليمے ميں شرکت کی۔

ریان اورانمول کی شادی گزشتہ سال ہوئی لیکن اگلے ہی روز کرونا وائرس کے باعث لگنے والے لاک ڈاون کے باعث ولیمہ ملتوی کرنا پڑاتھا، پھر جنوری 2021 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

بالآخرحال ہی میں ولیمے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں دلہا دلن کے ساتھ ساتھ ننھے میاں کی انٹری بھی ہوئی۔

دلہن کا کہنا ہے کہ بیٹے کے ساتھ اپنے ولیمہ میں شریک ہو کر بہت خوشی ہوئی، کیونکہ میرا بیٹا بڑا ہو کر یہ کہہ سکے گا کہ میں اپنے والدین کے ولیمہ میں شامل تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube