میرے بچوں نےڈپریشن سےبچنےمیں مدد کی،میشاشفیع

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

گلوکارہ و گیت نگارمیشا شفیع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران میرے بچوں نے ڈپریشن سے بچنے کیلئے میری مدد کی۔

علی ظفرکیخلاف عدالتی مقدمات میشا نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جذبات واحساسات فالوورز کے ساتھ شیئرکیے۔

گزشتہ روزبھارتی میڈیا پبلیکیشنزکی جانب سے یہ جھوٹا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ علی ظفرکی جانب سےدائرکردہ ہتک عزت کے مقدمے میں میشا کو 3 سال کی سزا سنادی گئی ہے۔

انڈین پبلیکیشن کو یہ خبرکہاں سے ملی جبکہ کسی بھی پاکستانی میڈیا نے ایسی کوئی خبرشائع نہیں کی۔ سماء ڈیجیٹل نے جاننے کی کوشش کی تومعلوم ہوا کہ مختلف میڈیا پبلیکیشنز نے بناء تصدیق دوسرے ٹیبلوئڈز کی خبرنقل کردی۔

اسی تناظرمیں کیے جانے والی ٹویٹس کے ایک سلسلہ میں میشا نے لکھا ” آپ کا کیا خیال ہے، میں ایسے بہت سے دنوں میں کیا کرتی ہوں؟ بہت سے لوگوں نے پوچھا کہ میں اس پروپیگنڈے، بدسلوکی اور غلط معلومات سے کیسے نمٹتی ہوں، اس لیے میں آج کے پورے دن کی تفصیل آپ کو بتاتی ہوں ”۔

میشا نے اس قانونی جنگ میں بچوں کو اپنی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کیلئے مضبوط ہونے کی وجہ سے میں یہاں تک پہنچی، گزشتہ 3 سال میں یہ مجھے خودکشی جیسے خیالات والے ڈپریشن سے باہرلائے۔

ہمت بندھانے پرمیشا نے اپنے شوہر محمود کوبھی سراہا

میشا نےاپنے خلاف برطانوی و بھارتی میڈیا میں جھوٹی خبریں شائع ہونے کے حوالے کہا کہ کسی بھی ناانصافی کیخلاف آواز اٹھانا ایک طرح سے ہراسانی برداشت کرنے سے زیادہ مشکل کام ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع نے ٹوئٹر پرعلی ظفرکیخلاف الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں ایک سے زیادہ مواقع پرجسمانی طورپرہراساں کرچکے ہیں، جواب میں علی ظفرنے میشا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیاتھا۔

علی ظفرنے موقف اختیارکیا کہ میشا شفیع نے 19 اپریل 2018 کو اپنا ٹوئٹراکاونٹ میرے خلاف تحقیرآمیزجملے اورجھوٹے الزامات پوسٹ کرنے کے لئے استعمال کیا۔ ملزمان کو دفاع کے کئی مواقع ديے گئے ليکن وہ تسلی بخش جواب نہيں دے سکے۔ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس کی جانب سے میرے خلاف مذموم مہم کا آغازکیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube