Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

پاکستان میں کروناویکسین لگوانےوالی پہلی اداکارہ کون؟

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 6 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

سینیئرآرٹسٹ ثمینہ پیرزادہ نےگزشتہ روز کرونا سے بچاو کی ویکیسن لگوائی۔

پاکستان میں اس مہلک وبا کا تیسرا دور شروع ہوچکا ہے جس سے بچاو کیلئے ویکسین (ایسٹرا زینیکا) لگوانا ضروری ہے۔

یہ ویکیسن لگوانے والی ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پراپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ” شکریہ اور شاباش پاکستان ”۔

اطلاعات کے مطابق ثمینہ پیرزادہ وہ پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے اس مہلک وبا سے بچاو کیلئے کرونا ویکیسن لگوائی۔

اس سے قبل شوبزستاروں میں سے ریما خان اور ارمینا رانا خان کرونا ویکسین لگواچکی ہیں تاہم ان دونوں نے ویکیسن بیرون ملک لگوائی۔

پاکستان میں اس وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا دوسرا مرحلہ چل رہا ہے جس کے تحت 60 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین لگواسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube